تھیلیسیمیا یا خون میں خرابی کی بیماری
تھلیسمیا کی بیماری کیا ھے؟
تھیلیسیمیا خون کی بیماریوں کا مجموعہ ھے جو کہ بے قائدہ ھیموگلوبین کی پیداوارکی وجہ سے بنتا ھے۔ ھیموگلوبین ایسی پرو ٹین ھے جو کہ سرخ جرثوموں میں پائِ جاتی ھے جو جسم کے لئے آکسیجن لانے کا کام کرتے ھیں۔ِ تھیلیسیمیا مورثی انیمیا بھی ھو تا ھے۔ یہ بیماری مشرق وسطی، افریقہ یا ایشیا میں پائی جاتی ھے۔ تھیلیسمیا کی بہت سی اقسام ھیں۔ یہ علامات کے بغیر سے لیکر مہلک حد تک ھو سکتی ھے۔ اگر آپ کو بہت معمولی تھلیسمیا ھے تو اس کا مطلب یہ آپ بیماری کو اٹھائے ھوئےَ ھیں اور آپ کے ریڈ خونی ذرات نارمل سے چھوٹے ھیں۔ لیکن آپ تندرست ھیں۔تھیلسمیا میجر مہلک بھی ھو سکتا ھے۔ آیسے لوگ جن کو ایلفا تھیلسمیا میجر ھوتا ھے وہ بچپن میں ھی وفات پا جا تے ھیں ۔ بیٹا تھیلسمیا میں خون بدلواتے رھنے کی ضرورت ھوتی ھے۔ تھیلسمیا کی دوسری اقسام بھی ھیں جو کی زیادہ شدید نہیں ھوتیں۔
تھیلسمیا کی علامات اور نشانات
تھلسمیا میجر کی علامات نومولودی سے ھی شروع ھو جاتی ھیں۔ یہ علامات انیمیا کے مریضوں جیسی ھی ھوتی ھیں جیسے کہ:
جلد کا زرد ھونا
تھکاوٹ
کمزوری
سانس لینے میں دشواری
اسکے علاوہ دوسری علامات بھی ھو سکتی ھیں:
چڑچڑا پن
یرقان
بڑھوتری میں کمی
پیٹ کا غیر معمولی بڑھنا
چہرے کی ھڈی کا ٹیرا پن
گہرے رنگ کا پیشاب
وجوھات
خون میں بے ترتیبی کی وجہ جین کی خرابی ھوتی ھے جو کہ ھیموگلوبن کی پیداوار کو کنٹرول کرتی ھے۔ بچے اس جین کو ایک یا دونوں والدین سے وراثت میں لیتے ھیں۔ اگر بچہ دونوں والدین سے خراب جین لیتا ھے تو اسے میجر تھیلیسمیا ھوتا ھے۔ اگر دو میں سے ایک والدین سے لیتا ھے تو اسے تھیلسمیا مائنرھوتا ھے۔تب یہ بچہ خراب جین کا کیرئیر ھوتا ھے۔
